بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دھماکےکی آوازسنی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی جائے وقوعہ اور نوعیت کاتعین کیا جارہا ...
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دھماکےکی آوازسنی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی جائے وقوعہ اور نوعیت کاتعین کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے تربت میں بھی مولاناعبدالحق چوک کےقریب دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں جعفرآباد میں ڈیرہ اللہ یار میں ہوٹل کےقریب کریکر حملے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نےکریکر ٹرک کے قریب پھینکا تھا۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔


No comments