Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Classic Header

{fbt_classic_header}

Header Ad

//

Breaking News

latest

یونیورسٹی کی زیادہ تر شعبہ جات دسمبرتک نئے بلڈنگ میں منتقل کر دیئے جائینگے،چانسلر یونی ورسٹی آف سوات ڈاکٹر محمد جمال خان

وائس جانسلر یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر محمد جمال خان وائس چانسلر یونی ورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے کہا ہے کہ یونی ورسٹی کے زیاد...

وائس جانسلر یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر محمد جمال خان

وائس چانسلر یونی ورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے کہا ہے کہ یونی ورسٹی کے زیادہ تر شعبہ جات   دسمبرتک نئے بلڈنگ میں منتقل کر دئے جائینگے،بلڈنگ میں ستر فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ مذید کام تیزی سے جاری ہے،تین ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے فیز ٹو پر کام کا اغاز2022 میں شروع ہوگا،

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان سوات یونی ورسٹی کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں جس کے بدولت یونی ورسٹی کی موجودہ بلڈنگ میں 75 فیصد کام مکمل اور دو شعبہ جات جنرل ازم اور کمسٹری نئے بلڈنگ میں منتقل ہوچکے ہیں جبکہ تما م ایڈمنسٹریشن کے دفاتر بھی نئے بلڈنگ میں منتقل ہونے سے کرائے کا بوجھ کم ہوگیا ہے

وائس جانسلر یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر محمد جمال خان ڈین فضل معبود کے ہمراہ امتحانی مراکزکا دورہ کررہے ہیں


 جبکہ مذید 22 شعبے بھی جلد منتقل کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ چارباغ میں 100 کنال اراضی پر ایک ارب 25 کروڑ روپے کی لاگت سے وویمن یونیورسٹی پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ اسمیں باقاعدہ کلاسیز کا اغاز بھی ہوچکا ہے اس وقت وویمن یونیورسٹی میں 4 شعبوں میں 600 طالبات پڑھ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور خاص کر وزیر اعلی محمود خان سوات یونیورسٹی کی تعمیر اور طلباء و طالبات کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہئے ہیں

 اور اس پراجیکٹ کی خود نگرانی کر رہے ہیں جس سے کام میں تیزی ائی ہے اور انشاء اللہ فیز ون دسمبر تک مکمل کیا جائیگا اور فیز ٹو پر تین ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام کا اغاز 2022 میں شروع کیا جائیگا اور اسکو دو سال میں مکمل کیا جائیگاجس سے یہاں کے طالبات کو اعلی تعلیم انکے دہلیز پر میسر ہوگا اور انکے مشکلات ختم ہوجاینگے

No comments