بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی آج پھر سماعت ہو گی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی آج پھر سماعت ہو گی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت آج پھر گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج قدرت اللہ اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، استغاثہ کے گواہان پر آج جرح کی جائے گی۔
گزشتہ روزچاروں گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے تھے، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے دوگواہان خاورمانیکا اور عون چودھری پر جرح کی تھی۔
گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اس کیس کی سماعت ساڑھے 10 گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد ملتوی کردی گئی تھی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل بھی دوران جرح خاور مانیکا سے لڑ پڑے، وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کو تیار ہیں، خاور مانیکا بھی حلف لے۔
بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا، خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو، خدا سے ڈرو، میرا گھر برباد کر دیا ہے تم نے۔
بانی پی ٹی آئی خاور مانیکا سے قرآن پاک پر حلف لینے پر اصرار کرتے رہے جس پر خصوصی عدالت کے جج قدرت اللہ نے جیل حکام سے قرآن پاک طلب کر لیا۔
جج نے کہا کہ قرآن پر حلف کے بعد گواہ اور جرح کا حق ختم ہوجائے گا اور حلف پر فیصلہ کریں گے، عدالت نے قرآن پر حلف سے متعلق تحریر بھی لکھ دی، بانی پی ٹی آئی نے وکلاء سے مشورہ کیا اور کہا قرآن پر حلف کے علاوہ جرح بھی کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا پر جرح کی، جرح مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر اپنے اور بشریٰ بی بی کے قرآن پر حلف کا مطالبہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہنا چاہتا ہوں کہ بشریٰ بی بی سے کبھی ناجائز تعلقات نہیں رہے۔


No comments