Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Classic Header

{fbt_classic_header}

Header Ad

//

Breaking News

latest

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا حلقہ این اے 119 سے مریم نواز کے خلاف الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

 پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیاہے ۔  پی ٹی آئی رہنما ص...

 پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیاہے ۔



 پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے صنم جاوید کے الیکشن سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے ۔ وہ این اے 119 سے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑ رہی تھیں لیکن کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے اپنے دوسرے امیدوار شہزاد فاروق کو ٹکٹ جاری کر دیا لیکن بعدازاں انہیں سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی ۔

یاد رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی انسداد دہشتگردی عدالت نے صنم جاوید کی مسلم لیگ ن ہاوس میں حملے کے کیس میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا لیکن انہیں کچھ ہی دیر میں ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس نے لاہور کے علاقے شادمان میں درج دہشتگردی کے مقدمہ میں ان کی گرفتاری ڈال دی ہے ۔

No comments