'میرے ساتھ دھوکہ ہوا'،توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا تھا؟ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی...
'میرے ساتھ دھوکہ ہوا'،توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا
تھا؟

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے عدالتی کارروائی مکمل ہونے سے پہلے ہی اپنی بیرک میں واپس چلے گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، انہوں نے دوران سماعت عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نے 342 کا بیان جمع کروا دیا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ بیان تیار کر لیا ہے، اپنے وکلا کے آنے پر جمع کرواؤں گا۔ مجھے تھوڑا وقت دیں، میرے وکلا آ رہے ہیں۔
جج محمد بشیر نے عمران خان کو مہلت دینے سے انکار کر دیا تو عمران خان نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے، میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، مجھے صرف حاضری لگانے کیلئے بلوایا گیا تھا۔ یہ کہتے ہوئے عمران خان کمرہ عدالت سے واک آوٹ کر گئے اور اپنی بیرک میں چلے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ عدالت نے عمران خان کو دوبارہ بلانے کیلئے پیغام بھیجا مگر جیل حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان کمرہ عدالت میں آنے کو تیار نہیں ۔ عدالت نے عملے کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پکارنے کی ہدایت کی جس پر دونوں کے بلند آواز سے نام پکارے گئے جس پر دونوں کی غیر موجودگی میں فاضل جج نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو 14،14 سال قید بامشقت سنا دی۔ عمران خان کے عدالتی کارروائی سے واک آوٹ کر جانا ایک طرح کا بائیکاٹ ہے۔

No comments